فصلِ گُل ہے، سجا ہے میخانہ
فصلِ گُل ہے، سجا ہے میخانہ
چل میرے دل کھلا ہے میخانہ
میخانہ، چل میرے دل کھلا ہے میخانہ

فصلِ گُل ہے، سجا ہے میخانہ
چل میرے دل کھلا ہے میخانہ
میخانہ، چل میرے دل کھلا ہے میخانہ

شام کے وقت بیٹھنے کے لیے
شام کے وقت بیٹھنے کے لیے
سب سے اچھی جگہ ہے میخانہ

چل میرے دل کھلا ہے میخانہ
میخانہ، چل میرے دل کھلا ہے میخانہ

خط ہے شاید کسی شرابی کا
خط ہے شاید کسی شرابی کا
خط کے اوپر لکھا ہے، "میخانہ"

چل میرے دل کھلا ہے میخانہ
میخانہ، چل میرے دل کھلا ہے میخانہ

کس طرح چھوڑ دوں اسے واعظ
کس طرح چھوڑ دوں اسے واعظ
مشکلوں سے ملا ہے میخانہ

چل میرے دل کھلا ہے میخانہ
میخانہ، چل میرے دل کھلا ہے میخانہ

زندگی جب گزارنی ہے کہیں
زندگی جب گزارنی ہے کہیں
یار پھر کیا برا ہے میخانہ؟

چل میرے دل کھلا ہے میخانہ
میخانہ، چل میرے دل کھلا ہے میخانہ

جب سے وہ آنکھ ہے خفا ہم سے
جب سے وہ آنکھ ہے خفا ہم سے
یوں لگے ہے، خفا ہے میخانہ

چل میرے دل کھلا ہے میخانہ
میخانہ، چل میرے دل کھلا ہے میخانہ

فصلِ گُل ہے، سجا ہے میخانہ
چل میرے دل کھلا ہے میخانہ
میخانہ، چل میرے دل کھلا ہے میخانہ

Powered by musixmatch

Popular Nusrat Fateh Ali Khan Lyrics